چینی مین لینڈ سے نوول کروناوائرس کے 9نئے مصدقہ کیسز رپورٹ،تمام لوگ باہر سے آئے

چینی مین لینڈ سے نوول کروناوائرس کے 9نئے مصدقہ کیسز رپورٹ،تمام لوگ باہر سے ...
چینی مین لینڈ سے نوول کروناوائرس کے 9نئے مصدقہ کیسز رپورٹ،تمام لوگ باہر سے آئے

  

بیجنگ(شِنہوا)چینی صحت حکام نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ انہیں چینی مین لینڈپر بدھ کو نوول کرونا وائرس کے 9مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور یہ تمام درآمد شدہ کیسز ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان 9 درآمد شدہ کیسز میں 3 لیاننگ اور 3 شنگھائی سے رپورٹ ہوئے جبکہ 2 گوانگ ڈونگ اور 1 سیچھوان سے رپورٹ ہوا ہے۔اس بیماری کے باعث کوئی نئی ہلاکت یا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔بدھ کو نوول کروناوائرس کے 42مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔چینی مین لینڈ پر بدھ کے اختتام تک مجموعی طور پر 1 ہزار 958 درآمد شدہ کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جن میں 1 ہزار 884کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے اور 74 بدستور زیر علاج ہیں جن میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔درآمد ی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ بدھ تک مین لینڈ پر مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 83ہزار 581تک پہنچ گئی جن میں 357ایسے مریض بھی شامل ہیں جو تاحال زیر علاج ہیں اور ان میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کمیشن کے مطابق کل ملا کر 78ہزار 590 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا ہے جبکہ مین لینڈ میں 4ہزار 634 افراد اس مرض کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 افراد بشمول ان 2 افراد کے جن کا تعلق باہر سے ہے کے بارے میں وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔کمیشن کے مطابق 3ہزار 840 قریبی رابطہ میں رہنے والے افراد تاحال طبی زیر نگرانی ہیں جبکہ بدھ کو 706 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا۔اسی طرح بدھ کو ہی 6 نئے بغیر علامات والے کیسز رپورٹ ہو ئے جن میں سے 5 افراد کا تعلق مین لینڈ کے باہر سے ہے۔رپورٹ کئے گئے 1 بغیر علامت والے کیس کو ازسر نو مصدقہ کسیز کے درجے میں شامل کیا گیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ 112 بغیر علامات والے کیسز تاحال طبی زیر نگرانی رکھے گئے ہیں،جن میں سے 79 کا تعلق مین لینڈ سے باہر ہے۔بدھ تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) سے 1 ہزار 323 مصدقہ کیسز بشمول 7 اموات رپورٹ کئے گئے ہیں۔ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ سے 46مصدقہ کیسز اور تائیوان سے 449 کیسز بشمول 7 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔مجموعی طور پر ایچ کے ایس اے آرسے نوول کروناوائرس کے 1 ہزار 167مریضوں، مکا ؤمیں 45 اور تائیوان میں 438 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -