سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام5 :30تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہرڈیڑھ سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا جب کہ جمعے کو بھی تمام بینک صبح 9 بجے سےشام5:30تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے اڑھائی بجے تک ہوگا۔یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔