چین نے آفات سے نجات کے لئے بھاری رقم مختص کردی
بیجنگ(شِنہوا) چین نے سیلاب سیمتاثرہ علاقوں میں آفات سے نجات کے لئے 61 کروڑ50لاکھ یوآن(تقریبا 8کروڑ 76 لاکھ امریکی ڈالرز) ہنگامی امداد مختص کی ہے،یہ بات وزارت ہنگامی انتظامیہ(ایم ای ایم)نے بدھ کو کہی ہے۔
وزارت خزانہ اور ایم ای ایم کی جانب سے مختص کردہ رقم آنہوئی، جیانگ شی، ہوبے، گوانگ شی، چھونگ چھنگ اور گوئی ژو کو فراہم کی جائیگی جبکہ 43 کروڑ یوآن سیلاب پر قابو پانے کے لئے کام میں استعمال ہوں گے۔باقی ماندہ 18 کروڑ 50لاکھ یوآن تباہی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔چین کے ریاستی سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی میں مدد کے ہیڈ کوارٹر نے منگل کو سیلاب پر قابو پانے کے حوالے سے ہنگامی ردعمل کی سطح چار سے بڑھا کر تیسرے درجے پر کردی ہے کیونکہ مسلسل بارشوں نے ملک کے وسیع تر علاقوں میں تباہی مچارکھی ہے۔جون سے اب تک ہونے والی مسلسل بارشوں نے جنوبی چین کے بڑے حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بہت سارے دریاں میں پانی کی سطح خطرے کی سطح سے بڑھ گئی ہے۔