وزیر اعظم آزاد کشمیر نےمحترمہ فاطمہ جناح کی خدمات کے اعتراف میں ایسی جگہ یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

وزیر اعظم آزاد کشمیر نےمحترمہ فاطمہ جناح کی خدمات کے اعتراف میں ایسی جگہ ...
وزیر اعظم آزاد کشمیر نےمحترمہ فاطمہ جناح کی خدمات کے اعتراف میں ایسی جگہ یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان اور کشمیر سے انمٹ کمٹمنٹ کے اعتراف میں مظفرآباد میں اُن کی یادگار تعمیر کی جائے گی،سیاسی بصیرت میں محترمہ فاطمہ جناح قائداعظم کی حقیقی جانشین تھیں، محترمہ آئین،قانون،جمہوریت کی داعی تھیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان اور کشمیر سے محترمہ کی انمٹ کمٹمنٹ کے اعتراف میں مظفرآباد میں ان کی یادگار تعمیر کی جائے گی،محترمہ فاطمہ جناح کا شمار تحریک پاکستان کے اکابرین میں ہوتا ہے، محترمہ فاطمہ جناح جیسے کردار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، محترمہ فاطمہ جناح نے خود کو ملک و قوم کیلیے وقف کر دیا تھا، محترمہ خواتین کی تعلیم پر بہت زور دیتی تھیں، محترمہ کو آزادکشمیر کی تعمیر وترقی سے بہت دلچسپی تھی، میڈیا محترمہ فاطمہ جناح جیسی شخصیات پر زیادہ سے زیادہ پروگرام کرے، سیاسی بصیرت میں محترمہ فاطمہ جناح قائداعظم کی حقیقی جانشین تھیں، آمریت کیخلاف محترمہ فاطمہ جناح نے بے مثال جدوجہد کی، محترمہ آئین،قانون،جمہوریت کی داعی تھیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -