اسد عمر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑی خوشخبری سنا دی 

اسد عمر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑی خوشخبری سنا دی 
اسد عمر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ کے شہریوں کو در پیش شہری اورنقل و حرکت سےمتعلق مسائل کو حل کرنا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاوشوں میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی، وفاقی حکومت"کےفور منصوبے" پرصوبائی حکومت کےجواب کاانتظارکررہی ہے،وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنےاوراس منصوبے کوتیز کرنےکےلئےدرکارتمام اقدامات کرنےکےلئےپرعزم ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسدعمر کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا،اسدعمر نےوزیراعظم کےکراچی پیکیج منصوبوں کو تیزی سےمکمل کرنےکا عزم کیا۔اسدعمر نےکہاکہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ کےشہریوں کو درپیش شہری اور نقل و حرکت سےمتعلق مسائل کو حل کرنا ہے،حکومت سندھ کی جانب سےجاری ترقیاتی کاوشوں میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی،وفاقی حکومت کے-فور منصوبےپرصوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہی ہے، وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے اور اس منصوبے کو تیز کرنے کے لئے درکار تمام اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اسد عمر کو سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل) کے ذریعہ جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کےحوالےسےآگاہ کیااوربتایاکہ اس کمپنی کےذریعہ چلائے جانے والے منصوبے وقت پرمکمل ہوجائیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -