مشیر تجارت عبدالرازق داؤدنےعالمی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کے فوری بعد ملکی سرمایہ کاروں کو خوشخبری سنا دی

مشیر تجارت عبدالرازق داؤدنےعالمی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کے فوری بعد ملکی ...
مشیر تجارت عبدالرازق داؤدنےعالمی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کے فوری بعد ملکی سرمایہ کاروں کو خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجارت عبدالرازق داؤدنے کہا کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لئے پبلک پرائیویٹ حصہ داری پر بھی بات ہوئی،دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کریں، آئی ڈی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کیلیے طریقہ کار وضع کئے جا رہے ہیں۔ 

مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی، ایڈم بوہلر نے پرائیویٹ سیکٹر میں مختلف شعبوں میں فنانسنگ کے لئے فنڈ سے متعلق آگاہ کیا۔انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لئے پبلک پرائیویٹ حصہ داری پر بھی بات ہوئی،دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کریں۔

مزید :

بزنس -