شعلے کے سورما بھوپالی، مزاحیہ اداکار جگدیپ جعفری انتقال کرگئے

شعلے کے سورما بھوپالی، مزاحیہ اداکار جگدیپ جعفری انتقال کرگئے
شعلے کے سورما بھوپالی، مزاحیہ اداکار جگدیپ جعفری انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جگدیپ جعفری کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنوبی ممبئی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

سید اشتیاق احمد جعفری نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں جگدیپ جعفری کے نام سے 400 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کا انتقال بدھ کی شب ممبئی میں ہوا ، جمعرات کو نماز ظہر کے بعد انہیں جنوبی ممبئی کے رحمت آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ جگدیپ جعفری کی عمر 81 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

جگدیپ جعفری نے 1951 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا۔ شمی کپور کی فلم برہمچاری میں جگدیپ جعفری نے بطور کامیڈین اپنی پہچان بنائی۔ انہیں اصل شہرت شہرہ آفاق فلم شعلے میں " سورما بھوپالی" کا کردار نبھا کر کمائی۔

سید اشتیاق جعفری کے صاحبزادے جاوید جعفری بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، انہوں نے مزاحیہ کے ساتھ ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔ جگدیپ جعفری کے پوتے اور جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -