لیموں کے ذریعے کچن کا اوون نئے کی طرح صاف شفاف بنانے کا آسان ترین نسخہ

لیموں کے ذریعے کچن کا اوون نئے کی طرح صاف شفاف بنانے کا آسان ترین نسخہ
لیموں کے ذریعے کچن کا اوون نئے کی طرح صاف شفاف بنانے کا آسان ترین نسخہ

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروویو اوون کی صفائی ایک کٹھن کام ہے لیکن اب ایک آسٹریلوی خاتون نے اس کا ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ گھریلو خواتین کی زندگی آسان بنا دی۔ میل آن لائن کے مطابق ایلن نامی اس خاتون نے آسٹریلوی خواتین کے فیس بک گروپ ’ممز ہو کلین‘ (Mums Who Clean)میں بتایا ہے کہ محض آدھے لیموں سے آپ مائیکروویو اوون کو نئے جیسا چمکا سکتے ہیں۔

ایلن نے بتایا کہ آدھے لیموں کا رس اور اس کا گودا پورے مائیکروویو میں اچھی طرح لگا دیں اور اسے اسی حالت میں 25منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد کپڑے سے اون کو صاف کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ میل کچیل اور کھانے کے داغ کپڑا پھیرتے ہی یوں صاف ہو جائیں گے جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔ ایلن کے بتائے اس طریقے پر عمل کرنے کے بعد دیگر کئی خواتین نے کمنٹس میں اس طریقے کی تعریف کی اور ایلن کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے انہیں اوون صاف کرنے کی مشقت سے بچا لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -