سوشل میڈیا پر شادی کا وعدہ، نرس اپنے لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی

سوشل میڈیا پر شادی کا وعدہ، نرس اپنے لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی
سوشل میڈیا پر شادی کا وعدہ، نرس اپنے لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نرس نوسرباز کے ہتھے چڑھ گئی جس نے سوشل میڈیا پر شادی کا وعدہ کرکے اس سے 34لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 75لاکھ 85ہزار روپے) لوٹ لیے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ نرس نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال میں کام کرتی تھی۔ اس کی فیس بک پر محمد صادق نامی شخص سے ملاقات ہوئی اور دونوں میں دوستی ہو گئی۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس شخص نے مجھے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی تھی اور میرے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ میں نے اس کے متعلق ہمارے ایک باہمی دوست سے پوچھا۔ اس سے کنفرم کرنے کے بعد ہم دونوں بھی دوست بن گئے۔ دوست بننے کے بعد محمد صادق نے میرا اعتماد جیتنا شروع کر دیا بالآخر مجھے ملنے دہلی چلا آیا۔ اسی ملاقات میں اس نے مجھے شادی کی پیشکش کر دی۔ میرے ہاں کے بعد وہ واپس چلا گیا اور پھر اس نے مجھے کہا کہ ہمارا بھی ہوٹلنگ کا ایک کاروبار ہونا چاہیے تاکہ شادی کے بعد ہم آسودہ زندگی گزار سکیں۔ میں اس کے جھانسے میں آ گئی اور اس کاروبار کے لیے 34لاکھ روپے اس کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے۔ جس کے بعد اس نے مجھ سے رابطہ ختم کر دیا۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔