نیوزی لینڈ پہنچنے والے بھارتی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، لیکن پھر وہ قرنطینہ سے فرار ہوکر شاپنگ کرنے نکل گیا، افراتفری مچادی

نیوزی لینڈ پہنچنے والے بھارتی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، لیکن پھر وہ ...
نیوزی لینڈ پہنچنے والے بھارتی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، لیکن پھر وہ قرنطینہ سے فرار ہوکر شاپنگ کرنے نکل گیا، افراتفری مچادی

  

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے واپس نیوزی لینڈ پہنچنے والے کورونا وائرس کے مریض بھارتی شہری نیوزی لینڈ حکام کو تگنی کا ناچ نچا کر رکھ دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ 32سالہ شخص کچھ عرصہ بھارت میں گزار کر واپس نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور اسے قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا۔ مریض نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے قرنطینہ سنٹر میں تھا جہاں چار روز گزارنے کے بعد وہ فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کے قرنطینہ سنٹر سے فرار ہونے پر آکلینڈ کی سرکاری مشینری میں ہلچل مچ گئی اور پورے شہر میں اس کی ڈھنڈیا پڑ گئی۔ کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بالآخر یہ شخص ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کرتا ہوا پکڑا گیا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ شاپنگ کرنے کے لیے قرنطینہ سنٹر سے نکلا تھا۔ نیوزی لینڈ کے وزیرصحت کرس ہپکنز نے اس آدمی کو بلا کا خودغرض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -