وہ ٹیکسی کمپنی جس نے روبوٹ ٹیکسیاں چلانا شروع کردیں

وہ ٹیکسی کمپنی جس نے روبوٹ ٹیکسیاں چلانا شروع کردیں
وہ ٹیکسی کمپنی جس نے روبوٹ ٹیکسیاں چلانا شروع کردیں

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی ٹیکسی کمپنی ’ڈی ڈی چوژنگ‘ (Didi Chuxing)نے شنگھائی میں روبوٹ ٹیکسی سروس متعارف کروا دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا سمیت کئی کمپنیاں روبوٹ ٹیکسی سروس چلانے کی منصوبہ بندی رکھتی ہیں لیکن ڈی ڈی چوژنگ اس سب پر سبقت لے گئی ہے جس نے گزشتہ دنوں ٹیسٹ سروس شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے یہ سروس شنگھائی کے محدود علاقوں میں شروع کی ہے۔

کمپنی نے اس سروس کے لیے اپنی گاڑیوں میں وی ٹو ایکس(V2X)ہارڈویئر تمام علاقوں میں نصب کیا ہے جہاں یہ سروس تجرباتی طور پر شروع کی گئی ہے۔اس ہارڈ ویئر کے ذریعے یہ گاڑیاں اپنے کسٹمرز سے کمیونیکیشن کر سکتی ہیں۔ اس سروس میں مکمل خودکار گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں جو خود بخود چلتی ہیں تاہم اس تجرباتی سروس میں سیفٹی کے لیے ایک ڈرائیور ڈرائیونگ سیٹ پر موجود رہے گا مگر گاڑی خودکار طریقے سے ہی چلے گی اور ڈرائیور بوقت ضرورت گاڑی کا کنٹرول سنبھالے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -