ہاورڈ یونیورسٹی نے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

ہاورڈ یونیورسٹی نے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا
ہاورڈ یونیورسٹی نے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کے تحت غیرملکی طالب علموں کے ویزے روکنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس پر اب ہارورڈ یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی نے حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فیڈرل کورٹ میں دائر کیے گئے اس مقدمے میں دونوں یونیورسٹیوں کی طرف سے نئے آئی سی ای آرڈر کو 14دن کے لیے معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے تاکہ غیرملکی طالب علموں کو حکومت امریکہ سے نکال نہ سکے۔


رپورٹ کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ان طالب علموں کی کلاسز آن لائن ہو رہی ہیں اور نئے آرڈر کے تحت جن طلبہ کی کلاسز آن لائن ہیں انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام غیرقانونی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم کورونا وائرس کے باوجود کلاسز کھول دیں اور طالب علموں کو آن لائن کلاسز دینے کی بجائے یونیورسٹی بلا لیں۔