وہ ملک جس کے شہریوں نے چین کے خلاف 200 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا

وہ ملک جس کے شہریوں نے چین کے خلاف 200 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
وہ ملک جس کے شہریوں نے چین کے خلاف 200 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا

  

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو بنیاد بناتے ہوئے نائیجیریا کے شہریوں نے چین کے خلاف 200ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ ویب سائٹ aa.com.tr کے مطابق 25نائیجیرین شہریوں کے اس گروپ نے نائیجیرین ہائی کورٹ میں دائر کیے گئے اس مقدمے میں چینی حکومت، حکمران پارٹی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کو فریق بنایا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس چونکہ چین سے پھیلا تھا لہٰذا اس سے نائیجیریا کا جو 200ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اس کی بھرپائی چین سے کروائی جائے۔

مقدمے میں شہریوں نے چینی حکومت اور مذکورہ اداروں کو غفلت اور ماحولیاتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے وباءکے متعلق بروقت درست معلومات عالمی ادارہ صحت کو نہیں دیں جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور انتہائی درجے کی غفلت ہے جس کی وجہ سے دنیا کا کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 29ہزار 286مریض سامنے آ چکے ہیں اور 654اموات ہو چکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -