خدا کی قدرت، ایک وقت تھا ٹرمپ میکسیکن شہریوں کو امریکہ آنے سے روکنے کے لیے دیوار بنا رہے تھے، اور اب میکسیکو اپنے ملک میں امریکیوں کا داخلہ روکنے کی کوشش میں ہے

خدا کی قدرت، ایک وقت تھا ٹرمپ میکسیکن شہریوں کو امریکہ آنے سے روکنے کے لیے ...
خدا کی قدرت، ایک وقت تھا ٹرمپ میکسیکن شہریوں کو امریکہ آنے سے روکنے کے لیے دیوار بنا رہے تھے، اور اب میکسیکو اپنے ملک میں امریکیوں کا داخلہ روکنے کی کوشش میں ہے

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا کہ امریکی صدر میکسیکو کے بارڈر پر دیوار تعمیر کروا رہے تھے تاکہ میکسیکو کے شہریوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک سکیں اور خدا کی قدرت دیکھیں کہ اب امریکی کورونا وائرس کے خوف سے میکسیکو میں داخل ہو رہے ہیں اور میکسیکو کے شہری انہیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دی گارڈین کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس بہت زیادہ پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور میکسیکو کے بارڈر سے ملحق قصبات اور شہروں کے لوگ اسی خوف کے باعث میکسیکو فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے بارڈر کے ساتھ واقع قصبات اور شہروں کے لوگ امریکی شہریوں کو اپنے علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے حکام سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ امریکیوں کو میکسیکو میں داخل ہونے سے روکا جائے کیونکہ یہ اپنے ساتھ کورونا وائرس لا رہے ہیں۔ ان شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فی الوقت سیاحوں اور دیگر لوگوں کی آمدورفت بھی روکی جائے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکیوں کی بڑی تعداد نے اپنی گاڑیوں پر میکسیکو میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن میکسیکو کے لوگوں نے روڈ پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی۔ یہ روڈ میکسیکو کے ساحلی شہر پیورتو پیناسکو جاتی ہے جو کہ معروف سیاحتی مقام ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -