”ہماری ٹیم کو بھی انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے“ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کو کھیلتا دیکھ کر بڑی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی بھی ’رال ٹپکنے‘ لگی

”ہماری ٹیم کو بھی انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے“ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کو ...
”ہماری ٹیم کو بھی انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے“ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کو کھیلتا دیکھ کر بڑی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی بھی ’رال ٹپکنے‘ لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ بین الاقوامی کرکٹ کی بہتری کیلئے ضروری ہوگا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جسٹن لینگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خیال میں آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ جانا چاہیے اور اس بات کے حق میں کافی دلائل موجود ہیں۔ آسٹریلین کوچ نے کہا کہ کورونا کے باوجود بھی کرکٹ کو آگے بڑھانے کیلئے ٹیم کو دورہ کرنا چاہیے خواہ جتنا بھی حفاظتی ماحول ضروری ہو، اس کے مطابق کھیل کی بہتری کیلئے شرکت کرنی چاہیے۔
جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ انگلینڈ کے دورے کی اجازت دے اور پھر اس کے بعد آسٹریلین کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کیلئے بھیجے۔ میرے خیال میں ہمیں انگلینڈ جانا ہوگا، جانتا ہوں کہ کافی چیلنجز درپیش ہیں مگر ہمیں ہر ممکن کوشش کرکے حل تلاش کرنا ہوں گے تاکہ کرکٹ کھیلی جا سکے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز رواں ماہ کھیلی جانا تھی جو کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے اور اب اس کیلئے ستمبر کے مہینے کا شیڈول جاری کیا جا رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کورونا کی وباءکے دوران اپنا 15 فیصد عملہ فارغ کر دیا ہے اور رواں سال کے آخر میں انڈیا کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کیلئے بےتاب ہے جس سے کمائی کا امکان ہے۔
جسٹن لینگر نے کہا کہ ’جس طرح آسٹریلین کرکٹ بورڈ انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے دورے کا منتظر ہے اور چاہتے ہیں کہ وہ یہاں کھیلنے آئیں اسی طرح ہمیں بھی انگلینڈ جانا چاہیے اگر ممکن ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے مطابق انڈیا میں پریمیر لیگ کا نیا شیڈول جاری ہوتا ہے تو اس کے بعد اپنے کھلاڑیوں کی دستیابی اور ان کی شرکت سے متعلق یہاں کافی سوچ و بچار جاری ہے۔

مزید :

کھیل -