ایشیاءکرکٹ کپ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

ایشیاءکرکٹ کپ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے افسوسناک ...
ایشیاءکرکٹ کپ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاءکپ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث تمام پاکستانی بے حد افسردہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وباءکے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباءکی وجہ سے ایشیاءکرکٹ کپ 2020ءملتوی کرنا پڑا، ہم ایشیاءکپ کو جون 2021ءمیں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پر امید ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نے ایشیاءکپ کی میزبانی کے حقوق سری لنکا کو دیئے ہیں، اور اب جون 2021ءمیں ہونےوالے ایشیاءکپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاءکپ 2022ءکی میزبانی کرے گا۔

مزید :

کھیل -