گندم کی بڑھتی قیمتیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے سنگین خطرے کی نشاندہی کردی

گندم کی بڑھتی قیمتیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے سنگین خطرے کی نشاندہی کردی
گندم کی بڑھتی قیمتیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے سنگین خطرے کی نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مستحکم ہیں لیکن پنجاب میں زیادہ قیمتیں یہاں کی مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ وزیراعلی ہاؤس میں گندم کے ذخیرے اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں وزیر خوراک ہری رام، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری فوڈ لئیق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی سپلائی اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ اس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں بڑھتی قیمتیں سندھ میں مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سےگندم کی نارمل ریلیز کا آغازستمبر کےمہینےمیں ہوتا ہے۔سیکریٹری خوراک لئیق احمد نےوزیراعلی سندھ کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کے بحران کی وجہ سےفوراہی گندم کوریلیز کرنےکافیصلہ کیا ہے،اب بھی سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں پنجاب کے مقابلہ میں کم ہیں۔

وزیراعلی سندھ  سید مراد علی شاہ نےوفاقی حکومت پر زوردیا کہ وہ پنجاب کی طرزپر گندم پہلےجاری کرے تاکہ مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں مستحکم ہو سکیں۔ مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں گندم کی پیداوار اور دستیابی کی مجموعی صورتحال واضح کریں، گندم کی قیمتوں کے تعین اور ریلیز کے معاملے کو بحث اور فیصلے کیلئے اسے کابینہ کے اگلے اجلاس میں رکھا جائے گا۔