برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے دوران فائٹ مدد کرنے والے کارنرمین کی مشکل وقت میں کیسے مدد کی؟ جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے دوران فائٹ مدد کرنے والے کارنرمین کی مشکل وقت ...
برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے دوران فائٹ مدد کرنے والے کارنرمین کی مشکل وقت میں کیسے مدد کی؟ جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے دوران فائٹ مدد کرنے والے کارنر مین کو مشکل وقت میں یاد رکھتے ہوئے مالی مدد کر کے انتہائی زبردست مثال قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2019ءمیں لاس ویگاس میں اوٹو ویلین کے خلاف میچ دوران انہیں آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا جس سے تیزی سے خون نکل رہا تھا، خدشہ تھا کہ وہ فائٹ مزید جاری نہیں رکھ پائیں گے تاہم تب کارنر پر موجود جارج کیپیٹیلو نے خون کا بہاؤ  روکنے میں مدد کی، جس کے بعد وہ فائٹ جاری رکھنے اور فتح حاصل کرنے میں سرخرو ہوئے۔

جب فیوری کو معلوم ہوا کہ کیپیٹیلو کا جم کورونا وائرس کی وجہ سے بند اور وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں تو انہوں نے انہیں مناسب رقم بھیج دی۔

مزید :

کھیل -