تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو کیا ہوا، سعودی عرب میں سونے اور چاندی کی پیداوار بڑھ گئی

تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو کیا ہوا، سعودی عرب میں سونے اور چاندی کی پیداوار ...
تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو کیا ہوا، سعودی عرب میں سونے اور چاندی کی پیداوار بڑھ گئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیل کی کم قیمتوں کے باعث اقتصادی مسائل کے شکار سعودی  عرب میں سونے اور چاندی کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔

سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت سونے کی پیداوار میں  143 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کے ویژن کے تحت ملک کا پٹرولیم مصنوعات سے انحصار کم کرکے دیگر معدنیات کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔

2016 میں سعودی عرب میں 7 ہزار 300 کلوگرام سونا نکالا گیا تھا لیکن 2019 میں مملکت میں سونے کی پیداوار 12 ہزار 350 کلوگرام رہی۔ گزشتہ 10 سال کے دوران مجموعی طور پر سعودی عرب میں سونے کی پیداوار میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال 2019 میں سعودی عرب نے سونے ، چاندی، زنک اور تانبے  کی پیداوار میں 5، 5 فیصد اضافہ کیا ہے۔  مملکت میں 2015 میں چاندی کی پیداوار ساڑھے 4 ہزار کلو گرام تھی۔

مزید :

عرب دنیا -بزنس -