13 سالہ لڑکی سے پانچویں شادی کرنے والے کی چوتھی بیوی کے ہاتھوں پٹائی

13 سالہ لڑکی سے پانچویں شادی کرنے والے کی چوتھی بیوی کے ہاتھوں پٹائی
13 سالہ لڑکی سے پانچویں شادی کرنے والے کی چوتھی بیوی کے ہاتھوں پٹائی

  

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 13 سالہ لڑکی سے پانچویں شادی کرنے والے شخص کی چوتھی بیوی نے بھرے بازار میں دھلائی کردی۔

خاتون حمیرا نے اپنے شوہر جمال پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پانچویں شادی کی ہے۔ حمیرا کے مطابق وہ خادم کی چوتھی بیوی ہے اور اس کے شوہر نے پانچویں شادی ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ کی ہے۔

خادم کی چوتھی بیوی نے بازار میں ہی کمال دکھاتے ہوئے نہ صرف اپنے شوہر کی دھلائی کردی بلکہ اس کی پول بھی کھول کر رکھ دی۔

حمیرا اپنے ساتھ اپنے شوہر کی پہلی تینوں شادیوں کے نکاح نامے اور طلاق کے کاغذات بھی لے کر آئی تھی۔  خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خادم کی چوتھی بیوی ہے اور وہ کُل پانچ شادیاں کرچکا ہے ، وہ سب کو جائیداد کا جھانسہ دے کر شادی کرتا ہے اور پھر بعد میں انہیں طلاق دے دیتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -