پی ایس ایل 5 کے شائقین کے بغیر ہونے والے میچز اور ملتوی ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ اعلان ہو گیا

پی ایس ایل 5 کے شائقین کے بغیر ہونے والے میچز اور ملتوی ہونے والے میچز کی ...
پی ایس ایل 5 کے شائقین کے بغیر ہونے والے میچز اور ملتوی ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ملتوی ہونے والے میچز اور بغیر شائقین کے ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی رقم کی واپسی آئندہ ہفتے شروع ہو گی، ری فنڈ کیلئے آنے والے شائقین ماسک پہن کر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں واش آﺅٹ ہونے والے میچ اور لیگ کے چھ میچز جو کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر شائقین کروائے گئے تھے، ان کے پیسے واپس کئے جائیں گے۔

ٹکٹ ری فنڈ کا عمل آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف کوریئر سینٹر پر شروع ہوگا جس کا دوسرا مرحلہ دو ہفتے بعد شروع کیا جائے گا جس دوران پلے آف کے تین میچز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -