جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، پوری ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز پر ڈھیر ہو گئی؟

جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، پوری ٹیم ...
جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، پوری ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز پر ڈھیر ہو گئی؟

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے باﺅلرز جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں محض 204 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دی روز باﺅل کرکٹ سٹیڈیم ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 35 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ سے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل مخالف ٹیم کے بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے جنہوں نے کسی بھی بلے باز کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو 204 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین سٹوکس نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روری برنز 30، ڈومینک سبلی 0، جو ڈینلی 18، زیک کرالی 10، اولی پوپ 12، جوز بٹلر 35، ڈوم بیس 31، جوفرا آرچر 0، مارک ووڈ 5 اور جیمز اینڈرسن 10 رنز بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 20 اوورز میں 42 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شینن گیبریل نے 15.3 اوورز میں 62 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -