اداکارہ سنگیتا بجلانی کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ جان کر آپ ماہ نور بلوچ کو بھول جائیں

اداکارہ سنگیتا بجلانی کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ جان کر آپ ماہ نور بلوچ ...
اداکارہ سنگیتا بجلانی کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟ جان کر آپ ماہ نور بلوچ کو بھول جائیں

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بوڑھی ہی نہیں ہورہیں لیکن یہی بات بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی پر بھی صادق آتی ہے۔

اداکارہ سنگیتا بجلانی آج (جمعرات 9 جولائی) کو اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 16 برس کی عمر میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی سنگیتا نے بجلی کے نام سے شہرت پائی۔ 27 برس کی عمر میں سنہ 1987 میں انہوں نے  فلم "قاتل" سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچیں جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہیں۔ انہوں نے تری دیو، ہتھیار ، جرم ، یودھا ، یوگندھر، عزت اور لکشمن ریکھا جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سنگیتا بجلانی کا ایک عرصے تک بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے ساتھ معاشقہ چلتا رہا لیکن ان کے پیار کی بیل منڈھے نہیں چڑھ سکی۔ انہوں نے 1996 میں بھارتی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین سے شادی کی ۔ ان کی یہ شادی 14 سال تک قائم رہی تاہم 2010 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

مزید :

تفریح -