مرغی اور انڈے کی قیمت مسلسل بڑھائی جا رہی ہے,پولٹری برآمدات پر پابندی لگائی جائے۔۔۔اسلام آباد سےبڑا مطالبہ سامنے آ گیا 

مرغی اور انڈے کی قیمت مسلسل بڑھائی جا رہی ہے,پولٹری برآمدات پر پابندی لگائی ...
مرغی اور انڈے کی قیمت مسلسل بڑھائی جا رہی ہے,پولٹری برآمدات پر پابندی لگائی جائے۔۔۔اسلام آباد سےبڑا مطالبہ سامنے آ گیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف  تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ منافع خور مافیا گروپ ملکی نظام اورعوام کےلئےبڑاخطرہ بن گئے ہیں،مسلسل نوٹس لینےکاسلسلہ ختم کر کے کارروائی کی جائے،پولٹری مافیا عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،موسم گرما میں مرغی اور انڈے کی قیمت گزشتہ موسم سرما کے مقابلہ میں زیادہ کر دی گئی ہے جس پر کارروائی کی جائے جبکہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے ہر قسم کی پولٹری برامدات پر پابندی اور سمگلنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پولٹری مافیا نے پہلے ایک منصوبہ کے تحت ہیرا پھیری کے ذریعے چھوٹے پولٹری فارمرز کو دیوالیہ کیا اور میدان خالی ہونے پر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا،جو انڈے سردیوں میں 80 سے نوے روپے درجن تھے وہ اب ایک سو تیس سے ایک سو پچاس روپے درجن میں بک رہے ہیں، زندہ مرغی دو سو تیس سے دو سو ساٹھ تک مل رہی ہےجبکہ مرغی کاگوشت چارسو روپے کےآس پاس بک رہاہےجوعوام پرظلم ہے,گندم،شوگر،فارما، پٹرولیم، آئی پی پی، ایل پی جی اور دیگر مافیا گروپس کے خلاف کارروائی نہ ہونےپرپولٹری سمیت دیگرمافیاگروپوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں آٹے گندم اورٹماٹر کی قلت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ انھوں نےکہا کہ بعض ایف بی آر افسران نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے 2018 کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ڈکلیر کرنے والوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے جو خلاف قانون ہے,حکومت اس صورتحال کا نوٹ لیتے ہوئے فوری مداخلت کرے ورنہ اسکی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے, ایف بی آر کے ان اقدامات سے محاصل میں اضافہ ہو یا نہ ہو مگر ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کرنے کے مابین بد اعتمادی یقینی طور پر بڑھے گی جسکی وجہ سے حکومت ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہو جائے گی۔

مزید :

بزنس -