”ہر بری چیز کالی نہیں ہوتی“ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ سے ایک اور خبر آ گئی

”ہر بری چیز کالی نہیں ہوتی“ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ ...
”ہر بری چیز کالی نہیں ہوتی“ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ سے ایک اور خبر آ گئی

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے دنیا میں جاری نسل پرستی کے خلاف اور سیاہ فام شہریوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بری چیز کالی نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والے میچ کا آغاز سیاہ فام شہریوں کیلئے چلائی جانے والی مہم ( بلیک لائیو میٹر) سے ہوا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور امپائرز نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر امریکی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر مائیکل ہولڈنگ اس میچ میں کمپیئرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جنہوں نے میچ شروع ہونے سے قبل بلیک لائیو میٹر مہم پر بے باک تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کی شروعات تعصب کے خلاف جاری مہم سے ہوئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ ہر بری چیزکالی نہیں ہوتی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’سیاہ اور سفید فام دونوں شہریوں کو مزید تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمی ختم ہوسکے اور وہ ایک دوسرے کو برداشت کرسکیں‘۔

مزید :

کھیل -