ریاستِ مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے ہاتھوں غربت نہیں بلکہ۔۔۔۔بیگم نزہت صادق کے صبرکا پیمانہ جواب دے گیا

ریاستِ مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے ہاتھوں غربت نہیں بلکہ۔۔۔۔بیگم نزہت صادق ...
ریاستِ مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے ہاتھوں غربت نہیں بلکہ۔۔۔۔بیگم نزہت صادق کے صبرکا پیمانہ جواب دے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر ومرکزی صدر شعبہ خواتین بیگم نزہت صادق نے کہاہے کہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کے ہاتھوں غربت نہیں بلکہ غریب مٹیں گے، مدینہ ریاست کے دعویدارحکمران اپنی ناکامیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈال کر ان کامعاشی قتل کررہے ہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کی کمرتوڑ دی،ایک کروڑنوکریاں،50لاکھ گھروں کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع چھین لئے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام دکھائی د ے رہی ہے،الیکشن سے قبل عوام کو جھوٹ،فریب سے سبزباغ دکھائے گئے اس کی حقیقت اب عوام کے سامنے آ رہی ہے،پٹرولیم مصنوعات،گیس،ادویات،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر بے جا اضافہ ظلم ہے، تمام بوجھ غریب عوام پر ڈال دیاگیا،نالائق حکمران مسلم لیگی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے بجائے نئے عوام دوست منصوبے لائے۔

مسلم لیگی رہنما بیگم نزہت صادق نے کہاکہ آج ملک کا ہر طبقہ تبدیلی سرکار سے نالاں ہے،عوام مہنگائی،بے روزگار،قتل و غارت کاشکارہے،ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں،ملک کے تمام طبقے حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں جبکہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ میری حکومت فعال ہے،ریاست مدینہ کی دعویدارحکومت سیاسی قیادت کو مختلف مقدمات میں مبتلاکرکے عوام سے اصل حقائق چھپا رہی ہے. بیگم نزہت صادق نے کہاکہ عمران خان نیازی حکومت سوشل میڈیا سے باہر نکل کر عوام کو بھی کچھ ریلیف دے،مہنگائی،بے روزگاری کے مارے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں،تبدیلی کے دعویدار حکمران ملک کو بحرانی کیفیت سے دوچار کرکے سوشل میڈیا پر سب اچھا ظاہرکرنے میں سرگرم ہیں،عوام روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمران انہیں مزید نچوڑنے کیلئے نئے نئے حربے تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری استحکام کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جدوجہد جاری رہے گی،تبدیلی سرکار کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک میں افراتفری کاسما ہے،ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کی طرف سے ملکی معیشت کا معاشی قتل ہے،تبدیلی سرکار ابھی تک کوئی ڈویلپمنٹ یاکوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کرواسکی۔