اگرانہیں سیاست کااتناہی شوق ہے تو وردی اتارکر باقاعدہ الیکشن لڑیں۔۔۔فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو چیلنج دے دیا  

اگرانہیں سیاست کااتناہی شوق ہے تو وردی اتارکر باقاعدہ الیکشن لڑیں۔۔۔فیصل ...
اگرانہیں سیاست کااتناہی شوق ہے تو وردی اتارکر باقاعدہ الیکشن لڑیں۔۔۔فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو چیلنج دے دیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کنڈی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سات سال پورے ہوگئے، موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،صوبائی وزرا وفاق میں جاکر جھوٹ بولتے ہیں،کرونا کے فنڈز میں بھی ہمارے صوبے کو نظرانداز کردیا،این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے اپنی ناکامی چھپانے کی خاطرسیاسی بیان بازی شروع کردی ہے، اگرانہیں سیاست کااتناہی شوق ہے تو وردی اتارکر باقاعدہ الیکشن لڑیں۔

پشاور پریس کلب میں پارٹی رہنماؤں کےہمراہ  پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبائی بجٹ غیرمتوازی ہے ،بجٹ میں تعلیم وصحت بالخصوص کورونا کیخلاف فرنٹ لائن سپاہیوں کیلئے خطیررقم مختص کی جانی چاہئے تھی، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سابقہ قبائلی علاقوں میں قبائل کو لڑایا جارہا ہے، قبائلی اضلاع میں زمینی تنازعات کے حل کیلئے فوری کمیشن تشکیل دیاجائے اورموبائل سروس وانٹرنیٹ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری نے تفتان بارڈرکھول کر کوروناپھیلانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، دوسری طرف بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو حکومتی ایجنسی کے ذریعے خوار کیا جارہا ہے ،اگر شمالی وزیرستان میں امن قائم ہےتو پھر بنوں آئی ڈی پی کیمپ کیوں قائم ہے؟ متاثرین کے نام پر پہنچنے والی خوراک کی اشیا تبدیل کرکے انہیں غیرمعیاری کھانادیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری نے کھبی نہیں کہا کہ مجھے زرداری نہ کہا جائے بلکہ بلال بھٹوزرداری انکاسرکاری نام ہے لیکن وزیراعظم عمران خان خود کے ساتھ نیازی کیوں نہیں لکھتے؟ہر وزیر دوسرے وزیر کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں بی آر ٹی،مالم جبہ،سوات ایکسپریس وے کاکیا بنا؟عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ آج کل وزرا کوبھی خالی لفافے ملنے لگے ہیں،بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی پیش کرنیوالے وفاقی وزرا بتائیں کہ پہلے جو جے آئی ٹیز بنی تھیں،ان کے نتائج کہاں گئے؟سلائی مشینوں کے ذریعے اربوں روپے کیسے آئے؟۔