پاکستان کا نام مستقل طور پر گرے لسٹ سے خارج کیا جائے،ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما نے  ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھ دیا

پاکستان کا نام مستقل طور پر گرے لسٹ سے خارج کیا جائے،ملک کی بڑی سیاسی جماعت ...
پاکستان کا نام مستقل طور پر گرے لسٹ سے خارج کیا جائے،ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما نے  ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کا نام مستقل طور پر گرے لسٹ سے خارج کیا جائے، پاکستان اقوم متحدہ اور امریکہ کیساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑ چکا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مالی وجانی قربانیوں کو سراہا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے خط میں لکھا کہ پاکستان کا نام یا تو مستقل طور پر گرے لسٹ سے خارج کیا جائے یا گریس پریڈ میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے۔انہوں نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کیطرف سے پانچ ماہ گریس پریڈ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ امپیریل کالج و ڈبلیو ایچ او کے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا، کورونا وبا نے پارلیمنٹ کے انتظامی امور اور قانون سازی بری طرح متاثر کردیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک کا خط میں کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کا مطلوبہ قانون سازی موجودہ صورتحال میں بروقت ممکن نہیں، 14 فروری 2019 کو آپکے نام خط میں مودی کے جرائم و منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کئے تھے، وزیراعظم مودی کا منی لانڈرنگ و دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود انکے خلاف اقدامات نہیں لئے گئے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اقوم متحدہ و امریکہ کیساتھ ملکر دھشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑ چکا ہے، دھشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ان گنت جانی و مالی نقصانات اٹھائے ہیں، امید تو یہ تھی کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی دھشتگردی کیخلاف قربانیوں کو تسلیم کرتا، دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا ناانصافی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سینیٹر رحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف کو گرے لسٹ سے خارج کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔

مزید :

قومی -