ای الیون میں لڑکے ، لڑکی پر تشددکا کیس، تینوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ای الیون میں لڑکے ، لڑکی پر تشددکا کیس، تینوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ...
ای الیون میں لڑکے ، لڑکی پر تشددکا کیس، تینوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سیشن کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشددکے کیس میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت تین ملزموں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکے اور لڑکی اور ہراساں کرنے اور نازبیا ویڈیو کے کیس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے تینوں ملزمان کو عدالت کے ربرو کیا گیا ۔
تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ملزمان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مزید ریمانڈ لے کریہ لڑکے اور لڑکی عزت اچھا ل رہے ہیں جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا بیان بھی قلمبند کرنا ہے۔
 عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزمان سے تفتیش مکمل کی جائے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔