مردان میں میوزک پارٹی کے دوران فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

مردان میں میوزک پارٹی کے دوران فائرنگ سے خواجہ سرا قتل
مردان میں میوزک پارٹی کے دوران فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ویب ڈیسک) تخت بھائی کے علاقے میں میوزک پارٹی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی میں کالجئی نامی خواجہ سرا کو میوزک پارٹی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا،  واقعہ ساڑو شاہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ تخت بھائی میں میوزک پارٹی کی تقریب تھی جس کے اختتام پر نامعلوم افراد نے لائٹ بند کرکے کالجئی نامی خواجہ سرا کو گولی ماردی، جس سے کالجی جاں بحق ہو گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہی ہے۔