سیف علی خان اور کرینہ نے چھوٹے بیٹے کا نام فائنل کر دیا

سیف علی خان اور کرینہ نے چھوٹے بیٹے کا نام فائنل کر دیا
سیف علی خان اور کرینہ نے چھوٹے بیٹے کا نام فائنل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے کا نام جاننے اور ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کے مداح اور میڈیا بری طرح بے تاب ہے ، مگر دونوں کی جانب سے ابھی تک اپنے بیٹے کی جھلک یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔
سیف اور کرینہ کے پہلے بیٹے تیمور کے نام رکھنے پر بھارت میں کافی ناخوشگوار واقعات ہوئے تھے ، کیوں کہ تیمور بھارت پر حملہ کرنے والا حکمران تھا ، لہٰذا اب کی بار دونوں نے اپنے بیٹے کو میڈیا سے مکمل طور پر چھپا کر رکھاہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ فروری میں پیدا ہونے والے بیٹے کو جیہ jehکے نام سے پکارتے ہیں جبکہ خیال کیا جا رہاہے سیف علی خان اپنے چھوٹے بیٹے کا نام اپنے والد منصور خان پٹودی کے نام پر رکھنا چاہ رہے ہیں ۔
کرینہ اور سیف نے چھوٹے بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ چھوٹے بیٹے کو میڈیا اور لائم لائٹ سے دور رکھیں گے۔ وہ دونوں یہ بالکل نہیں چاہتے ہیں کہ جس طرح تیمور لائم لائٹ میں رہے ویسے ہی چھوٹا بیٹا بھی رہے۔ 
واضح رہے کہ سیف اور کرینہ دسمبر 2016 میں ماں باپ بنے تھے، پیار سے ٹم کہے جانے والے تیمور کی پیدائش 20 دسمبر کو ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -