معروف اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی ٹی وی سکرین پر جلوے دکھانے کے لئے تیار 

معروف اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی ٹی وی سکرین پر جلوے دکھانے کے لئے ...
معروف اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی ٹی وی سکرین پر جلوے دکھانے کے لئے تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کا دل جیت کر لاکھوں دلوں کی ڈھڑکن بننے والے بلال عباس خان اب ایک بار پھر چھوٹے پردے پر حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

بلال عباس خان اب ڈرامہ سیریل’دوبارہ‘میں گلوکارہ اوراداکارہ حدیقہ کیانی کےمدِ مقابل مرکزی کردار نبھائیں گے ۔ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی ہدایات دینے والے ڈائریکٹر دانش نواز کے ساتھ بلال عباس خان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے ۔ ا س کہانی کو لکھا ہے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل قیامت کی رائٹر ثروت نذیر نے ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں تجربہ کار اداکارہ اور ہدایت کارہ سکینہ سموں بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلال عباس خان کا کہنا تھا کہ ایسی بہترین کاسٹ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک اچھا تجربہ رہا اور امید ہے کہ ناظرین اس کو پسند کریں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ دانش نواز بہترین ڈائریکٹر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ رائٹر ثروت نذیر کے اس پیغام کو ہم کامیابی کے ساتھ ناظرین تک پہنچائیں گے۔ انڈسٹری میں بلال عباس خان کی کامیابی کا سفر انتہائی متاثر کن ہے ۔ بلال عباس بہت سے سپر ہٹ پراجیکٹس کا حصہ رہے ہیں اور ان کی ایک فلم ’کھیل کھیل میں‘ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ڈرامہ سیریل ’دوبارہ‘ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، ڈرامے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

مزید :

تفریح -