وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل کردی ،وزیراعظم چیئرمین ہوں گے 

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل کردی ،وزیراعظم چیئرمین ...
وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل کردی ،وزیراعظم چیئرمین ہوں گے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل کردی ہے ، وزیراعظم عمران خان بورڈ کے چیئرمین ہوں گے ، بورڈ میں وفاقی وزراء،مشیر تجارت ،وفاقی سیکرٹری سمیت نجی شعبے کے مالکان بھی شامل ،وزارت تجارت نے بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ بورڈ ممبران میں وفاقی وزیر خزانہ،و فاقی وزیرمنصوبہ بندی،وفاقی وزیرتوانائی،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ، مشیر تجارت ، گورنرسٹیٹ بینک،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری تجارت، صدر ایف پی سی آئی،چیئرمین پاکستان بزنس کونسل،صدر اوورسیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل  ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ اجلاسوں میں سرمایہ کاری ونجی شعبے کے مالکان کےلئے خصوصی دعوت دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں بورڈ کے ٹی اوآرز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ٹی اوآرز کے مطابق بورڈ برآمدات بڑھانے کےلئے حکومتی پالیسیوں کی مانیٹرنگ کا کام کرے گا، برآمدات میں مسابقت بڑھانے کے سٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گا ، تجارتی پالیسی پر عمل درآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -بزنس -