پولیس کا چھاپہ، 12 لڑکیاں، 3 لڑکے شرمناک حالت میں گرفتار
چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے ڈھابوں پر چھاپے مار کر 12 لڑکیوں اور تین لڑکوں کو قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار کرلیا ، اس کے علاوہ نو جواری بھی پکڑے گئے ہیں۔
ضلع سونی پت میں وزیر اعلیٰ ہریانہ کے فلائنگ سکواڈ نے نو ڈھابوں پر چھاپے مارے۔ ان ڈھابوں میں جسم فروشی اور جوئے کا کاروبار عروج پر تھا۔ چھاپے سے پہلے ڈھابوں پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جس کے بعد چھاپے مارے گئے۔
وزیر اعلیٰ فلائنگ سکواڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران جسم فروشی میں ملوث 12 لڑکیاں گرفتار کی گئی ہیں جن میں سے تین غیر ملکی ہیں اور ان کا تعلق ترکی، ازبکستان اور روس سے ہے۔ اس کے علاوہ تین لڑکوں کو بھی قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے براؤن سٹون نامی ڈھابے پر چھاپے کے دوران دلی ، سونی پت اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نو جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک لاکھ 63 ہزار روپے برآمد کرلیے۔