سری لنکا کے حالات شدت اختیار کر گئے ، مظاہرین نے صدر کی رہائشگاہ پر دھاوا بول دیا

سری لنکا کے حالات شدت اختیار کر گئے ، مظاہرین نے صدر کی رہائشگاہ پر دھاوا بول ...
سری لنکا کے حالات شدت اختیار کر گئے ، مظاہرین نے صدر کی رہائشگاہ پر دھاوا بول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سری لنکا کے حالات سنگین ترین ہونے لگے ، کولمبو میں عوام نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔

نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق  سری لنکا میں خوراک ، پٹرول اور ادویات کی شدید قلت کے باعث عوام گھروں سے باہر نکل آئے ، کولمبو میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا مگر عوام کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے اور  صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سری لنکن صدرکے فرارکے بعد وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلالیا، رانیل وکرم سنگھا نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی  اجلاس میں ملکی بحران کا موضوع زیربحث آئے گا۔

دوسری جانب   مظاہرین سری لنکن صدرسےمستعفی ہونےکامطالبہ کر رہے ہیں ،  احتجاج میں شریک افراد حکومت مخالف نعرے لگا رہے ہیں ۔