سرکاری سکیم کے تحت جانے والے پاکستانی حجاج نے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل مکمل کرلیا

سرکاری سکیم کے تحت جانے والے پاکستانی حجاج نے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل ...
سرکاری سکیم کے تحت جانے والے پاکستانی حجاج نے شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل مکمل کرلیا

  

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے تمام پاکستانی حجاج کرام  نے مناسک حج میں رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) کا عمل مکمل کر لیا۔

 ڈی جی حج ابرار مرزا کے مطابق  پاکستانی حجاج کی سرکاری سکیم کے تحت قربانی کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ معاونین  ڈی آئی جی ڈاکٹرمحمد اختر عباس کی نگرانی میں معاونین کو گائیڈ پوسٹوں نے حجاج کی معاونت کی ۔  گائیڈ پوسٹس پر تعینات معاونین حجاج کی رہنمائی کر رہے ہیں۔  پاکستانی حجاج کے لیے 24 گھنٹے منیٰ میں کنٹرول آفس کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  رہنمائی کے لیے پاکستانی حجاج میں منیٰ اور عرفات کے نقشے بھی تقسیم کیے گئے ہیں ۔

 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -روشن کرنیں -