ریال میڈرڈ کا 18 سالہ ترک کھلاڑی ارڈا گلر سے معاہدہ

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - انگلش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 18 سالہ ترک کھلاڑی ارڈا گلر سے معاہدہ کر لیا۔
فینرباہسے سے تعلق رکھنے والے ارڈا گلر نے گزشتہ سیزن میں چار گول اور چار اسسٹ کیے جبکہ ترکیہ کپ کے فائنل میں مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
گزشتہ ماہ وہ ترکیہ کے لیے گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنے۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے ارڈا گلر کے ساتھ 6 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔