عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے دوبارہ نائب صدر منتخب ہوگے۔تفصیلات کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل کونسل کا اجلاس تھای لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہواجس میں او سی اے سے منسلک 45 ممالک کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں شیخ طلال آل احمد آل جبر کو آئندہ چار سال کی مدت کیلے اولمپک کونسل آف ایشیا کا صدر جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر عارف حسن کو ناب صدر منتخب کیا گیا ہے۔جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا اولمپک فیملی، مختلف سپورٹس فیڈریشنز ، آرگنازرز ، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن کو اولمپک کونسل آف ایشیا کا دوبارہ ناب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے دوسری جانب عارف حسن نے کہا کہ نائب صدر منتخب ہونا باعث اعزاز ہے۔ میر ی پوری کوشش ہوگی کہ میں مستقبل میں بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دوں جس کے لئے میں پرعزم ہوں۔