چین 2025 میں کی ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کریگا
بیجنگ (اے پی پی):تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ اولمپک کونسل آف ایشیا کے بیالیسویں اجلاس میں شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن نے اولمپک کونسل آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رائے شماری کے ذریعے 2025 میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کا حق حاصل کر لیا ہے اس حوالے سے چینی منتظمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میزبانی ملنا ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے پوری کوشش ہوگی کہ بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے منظوری اولمپک کونسل آف ایشیاءکے ہونے والے اجلاس میں دی گئی جس میں ممبران نے 2025 ء میں چین کو ایونٹ کی میزبانی کے لئے منتخب کیا۔