سابق کپتان راشد لطیف کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

   سابق کپتان راشد لطیف کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے۔راشد لطیف نے ذکا اشرف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف نے فون کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، ان سے بہت سی چیزوں پر ڈسکشن ہوئی ہے، وہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان کو بہت سی تجاویز دی ہیں، بورڈ میں کسی عہدے پر پیشکش کے حوالے سے راشد لطیف نے واضح کیا کہ ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے کہ ساری توجہ بورڈ ایشوز پر مبذول کرسکوں۔