کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی
کراچی (سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے سے گھروں میں دو بچے زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جمعہ کو کراچی کے دو مختلف علاقوں میں نا معلوم سمت سے آنے والی گولیوں کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 36 سی، شیر آباد میں گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ لڑکی گھر کی چھت پر موجود تھی کہ نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی۔ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھوپیر، پختون آباد میں گھر کے اندر پراسرار گولی لگنے سے بچہ زخمی ہو گیا، زخمی بچے کی شناخت 9 سالہ فرحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔