حرمت قرآن پر پوری ملت اسلامہ ایک ہے، نعمان چوہدری

  حرمت قرآن پر پوری ملت اسلامہ ایک ہے، نعمان چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) اذان سمارٹ سٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو نعمان چوہدری نے کہا کہ حرمت قرآن پر پوری ملت اسلامہ ایک ہے ، سانحہ سویڈن پر ہرمسلمان مضطرب ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اہل مغرب کو آگاہ کریں کہ قرآن پ±رتشدد کتاب نہیں، قرآن یہودیوں اور عیسائیوں کا دشمن نہیں ،بلکہ قرآن یہودیوں اور عیسائیوں کے بنیادی عقائد کی اصلاح کرنا چاہتاہے، عباد ت گاہیں خواہ مسلمانوں کی ہوںیا غیر مسلموں کی، سب کی سب یکساں محترم ہیں، انہوں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اس روئے زمین کی سب سے سچی کتاب قرآن مجید ہے، قرآن ایک زندہ معجزہ ہے ، اہل مغرب کو استدلال اور موثر حکمت عملی سے جواب دینا چاہیے۔ عالمی قوانین کسی مذہب یا اس کے شعائر کی توہین کی اجازت نہیں دیتے،مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کیلئے نسل پرستی روزمرہ کا معمول بن گئی ہے۔توہین قرآن یا اسلاموفوبیا کا جرم سرزد کرنے والے ممالک کے عالمی بائیکاٹ کی قرار داد منظور کروائی جائے۔اسلام امن کا دین ہے مگر اگر بات ناموس قرآن پر آئے گی توہر مسلمان سراپا احتجاج ہوگا۔

مزید :

کامرس -