کیڑے مار ادویات کا غیر ذمہ دارانہ استعمال درست نہیں،ماہرین

  کیڑے مار ادویات کا غیر ذمہ دارانہ استعمال درست نہیں،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(اے پی پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز اینڈ پیسٹ وارننگ کوالٹی کنٹرول سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ فصلوں اور پھلوں پر کیڑے مار ادویات کا غیر ذمہ دارانہ استعمال انسانی صحت کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمیائی کیڑے مار دوا کو بتدریج ختم کرتے ہوئے بائیو پیسٹی سائیڈ زکے متبادل کو اپنانے کیلئے سوچ و بچار کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع پنجاب اور دیگر سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ زرعی انڈسٹری کے ماہرین کو بھی کسانوں تک جدید ٹیکنالوجی پہنچانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانی چاہیئں ۔تاکہ کاشتکاروں کو کیڑے مار ادویات کے معقول استعمال اور جدید ترین زرعی طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ میں کیڑے مار ادویات کے استعمال کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان میں بھی اسی طرز پر ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات عمل میں لانا ہوں گے ۔

مزید :

کامرس -