انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ کی توہین قرآن کیخلاف احتجاجی ریلی

انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ کی توہین قرآن کیخلاف احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) وقار احمد میاں"ستارہ پاکستان" کی زیر قیادت انجمن تاجران آٹو پارٹس "رجسٹرڈ" بادامی باغ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ سہیل امتیاز بٹ ، میاں عبدالروف ، جواد صمد ، اویس سعید پراچہ ، حاجی اکرم بخشی ، طاہر جمیل ، محمد اخلاق ، عمیر آصف شیخ، محمد سلیم سیفی، شعیب اسد، داود اور کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی ۔ انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ کے صدر وقار احمد میاں”ستارہ پاکستان“نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی سویڈن میں بے حرمتی انتہائی تشویشناک عمل ہے ۔ انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کی قیادت توہین قرآن مجید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔اقوام عالم مسلمانوں کی دل آزاری کا تدارک کرے اور ملوث عناصر کیخلاف سخت ترین کارروائی کرے ۔ 

مزید :

کامرس -