مرکزی مسلم لیگ آج حرمت رسول ریلی نکالے گی
لاہور ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک حرمت قرآن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ حکومت کو احتجاج کی بجائے پاکستان میں سویڈن کے سفارتخانے کو بند کرکے عملی اقدامات کا ثبوت دینا چاہیے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ملک بھر میں اس دلخراش سانحہ کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کل بروز اتوار کو ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی تک حرمت قرآن ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطابات کریں گے۔میں زندہ دلان لاہور سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ حرمت قرآن ریلی میں شریک ہو کر دنیا کو پیغام دیں کہ وہ اپنی الہامی کتاب قرآن پاک اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔