سویڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،کاشف نیاز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں گرین کوٹ میں جامعہ عائشہ صدیقہ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کاشف نیازسابقہ چیئرمین،چوہدری ارشد خاں سابقہ ناظم یونین کونسل براہیم آباد ،ڈاکٹر کاشف ، ڈاکٹر عبدالصمد ، مولانا خالد ، حیدر علی میو،احسان خاں میو ، چوہدری عمران نیاز میو ودیگر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔
، سویڈن سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور سویڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے
۔
مصطفی آباد: مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں گرین کوٹ میں جامعہ عائشہ صدیقہ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے