رشوت لینے پر ایل ڈی اے کے تین سینئر افسر،ایک کلرک گرفتار

  رشوت لینے پر ایل ڈی اے کے تین سینئر افسر،ایک کلرک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے)کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی ،ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایل ڈی اے کے تین سینئر افسران کوکرپشن کے الزام میں گرفتارکیا ہے افسران نے ایک پارٹی سے غیر قانونی طور پر کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے اجراءکیلئے رشوت لی۔ اینٹی کرپشن نے الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر سلمان محفوظ ،ڈپٹی ڈائریکٹر طیب علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ اور کلرک اعجاز ستار کو بھی گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کا تعلق ایل ڈی اے ٹاو¿ن پلاننگ ونگ II سے ہے ملزمان نے 30 لاکھ روپے رشوت لیکر پلان منظور کیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو تقریباً 8کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔کلرک اعجاز ستار نے رشوت کی رقم 30 لاکھ وصول کر کے ملزمان تک پہنچانے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کو اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کے اسٹنٹ ڈائریکٹر اعتزاز گوندل نے گرفتار کیا ۔