قرآن پاک کی بیحرمتی پر مسلم امہ مضطرب ہے،سجاد علی اویسی
کاہنہ(نامہ نگار)قرآن پاک کی بے حرمتی پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم غصہ پایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ نواز سجاد علی اویسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ سوئیڈن میں توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلم حکمران سوئیڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں اور اپنے سفیر وں کو واپس بلوالیں اورسوئیڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع اورسوئیڈن کی منصوعات کا بائیکاٹ کریں۔ سوئیڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے۔ مقدسات کی توہین کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ سوئیڈن حکومت نے فریڈم آف ایکسپریشن کے کالے قانون کو لاگو کرکے دنیا کا امن خراب کرنے کی سازش کی ہے۔سوئیڈن کا یہ کالا قانون صہیونی قوتوں کاقانون ہے۔عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل ایسے تمام کالے قانون اور بے حرمتیوں کے پیچھے ہیں ۔ انہوںنے عالمی برداری اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
ہر قسم کی مذہبی دہشتگردی کو عالمی جرم قرار دے کرقانون سازی کی جائے۔
فریڈم آف ایکسپریشن کے کالے قانون کی آڑ میں ہر قسم کی مذہبی دہشتگردی کی روک تھام فوری اقدامات کیے جائیں۔یہ پوری امت مسلمہ کا مطالبہ ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعونوں کو سزائیں دی جائے۔