عوامی انقلاب کے بغیر ملکی سلامتی کا کوئی آپشن نہیں،طیب احمد
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان جاگو تحریک لاہور کے صدر طیب احمد کا کہنا ہے کہ آج عوامی انقلاب کے بغیر پاکستان کی آزادی اور سلامتی کا کوئی آپشن نہیں بچا ،عوامی طاقت سے ہی پاکستان اور عوام دشمن مافیاز کا قلعہ قمع کیا جا سکتا ہے جو پاکستان کی سلامتی کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں انقلابی قیادت انقلابی ایجنڈا پر محروم اور مظلوم طبقات کے قومی اتفاق سے انقلاب برپا کیا جا سکتا - تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام طبقاتی جدوجہد سے انقلاب پر آمادہ ہونگے - ریاستی اداروں میں عوامی طاقت کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رہی- عوام تاریخ میں اپنی طاقت کا کئی بار عملی اظہار کر چکے ہیں۔