گرین بیلٹس کا لیول سڑکوں اور گھروں سے نیچے کرنے کا فیصلہ

  گرین بیلٹس کا لیول سڑکوں اور گھروں سے نیچے کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) کمشنر لاہورنے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو گرین بیلٹس کو سڑکوں اور گھروں کے لیول سے نیچے کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ورکنگ شروع کی جائے کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس سڑکوں اور گھروں کی سطح سے نیچے ہوں۔ اس اقدام کا مقصد شہر کی بہت سی سڑکوں پر اونچی گرین بیلٹس کی وجہ سے بارش کا پانی جمع ہونے کا سلسلہ خاتمہ کرناہے۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لبرٹی میں سکنگ مشینوں کے ذیعے نکاسی آب آپریشن مکمل ہورہا ہے۔ کمشنر لاہور نےپی ایچ اے۔ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو بارشی پای کے نکاس میں رکاوٹ بننے ولی گرین بیلٹس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ورکنگ شروع کی جائے کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس سڑکوں اور گھروں کی سطح سے نیچے ہوں۔ گرین بیلٹس کے نیچے ہونے سے پانی مین سڑکوں اور اندرونی سڑکوں پرکم جمع ہوگا۔گرین بیلٹس میں پانی جانے سے زمین کی تہہ میں واٹر ریچارج عمل کو تقویت ملے گی۔